حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعۃ الوداع کے موقع پر فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت کی خاطر کشمیر کے مرکزی أمام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی کشمیری نے کی ۔
اور اس کے علاوہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محسن رضوی و حجۃ الاسلام والمسلمین جناب مولانا عرفان اسحاق اور انجمن شرعی شیعیان کے جنرل سیکرٹری آغا سید مرتضی الموسوی الصفوی بھی شامل تھے ۔
ریلی میں آغا سید محسن رضوی نے عوام سے خطاب کرتے ہوے کہا آج کا دن مستضعفین کے لئے اظہار ہمدردی اور مستکبیرین کے خلاف اظہار برات کا دن ہے ۔
مجلس کے دوران حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کہا کہ اس لئے ہم نے آج اس ریلی کا اہتمام کیا تاکہ جب ہم پیش پروردگار و رسول اکرم ؐ ہونگے اس وقت سرخرو ہوں ، کیونکہ حضرت رسول اکرم ؐ نے فرمایا مَنْ سَمِعَ رَجُلاً یُنادِی یا لَلْمُسْلِمِینَ فَلَمْ یُجِبْهُ فَلَیْسَ بِمُسْلِم ، اس قول رسول اکرم ؐ کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم نے اس ریلی کا انعقاد کیا ۔